ٹک ٹاکر خاتون نے سب سے بڑے منہ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جیت لیا

Jul 31, 2021 | 18:04:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) 31 سالہ امریکی ٹک ٹاکر خاتون نے دنیا میں سب سے بڑے منہ ہونے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جیت لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سمانتھا رامسڈیل  کے منہ کا گیپ 6.52 سینٹی میٹر یعنی 2.56 انچ ہے ۔وہ معروف ٹک ٹاکر  ہیں اور بڑے منہ کی شہرت سے انہیں 17 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔

وہ  اپنے منہ میں پورا سیب فٹ کر سکتی ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایک کر کے بھی دکھایا۔سمانتھا رامسڈیل کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی نورواک میں دانتوں کے ڈاکٹر سے منہ کی پیمائش کروائی ہے جس سے تصدیق ہوئی کہ دنیا بھرکی خواتین میں ان کا جبڑا بڑا ہے ۔

سمانتھا رامسڈیل کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اپنے گانوں اور مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سےمتعارف کرانا چاہتی تھیں۔لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں بڑے منہ کی وجہ سے اتنی شہرت بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گِر کر دم تو ڑ گیا

مزیدخبریں