سندھ حکومت بری طرز حکمرانی کا نشانہ انڈسٹریز،عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنارہی ہے: فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ سندھ حکومت بری طرز حکمرانی کا نشانہ انڈسٹریز،عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنارہی ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہاکہ قومی سطح پر کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہئے ،ایسی غلطی سندھ حکومت پہلے بھی دہرا چکی ہے ،ان کاکہناتھا کہ سندھ حکومت کے ذمہ داران کو دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے ۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی bad گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے۔ Sops پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 31, 2021
یکطرفہ لاک ڈاؤن کیبجائے NCOC کے فورم سے قومی سطح پر کرونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہیے https://t.co/Pzwy2txJCb
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے،وزیراعظم سے شکایت کروں گا، وزیراعلیٰ جام کمال