جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ استعمال کرنے پر مسافروں کو کتنا جرمانہ کیا گیا ؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا سے ٹورنٹو سفر کرنے والے دو مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافروں نے سرکاری اجازت یافتہ ہوٹل میں رہنے یا پہنچنے پر ٹیسٹ کروانے کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔قانون اور ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے باعث دونوں مسافروں پر 20 ، 20ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان پر چار مقدمے دائر کئے گئے جس کے مطابق دونوں ہی مسافروں پر 20، 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بنا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے رواں ماہ ہی لاک ڈاﺅن میں نرمی کی تھی اور ہوائی سفر سے بھی پابندی اٹھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ختم