(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف پا کستانی ادا کا رہ عا ئزہ خا ن نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامے کا ایک سین ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی، اداکار عدنان ملک، سبینا فاروق اور گلوکارہ میشا شفیع نے عائزہ خان کے ڈرامے کے ایک سین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سین میں دکھایا گیا کہ گیتی کا رو ل کرنے والی عائزہ خان سے دکاندار اپنے بقایا جات کا مطالبہ کرتا ہے جس پر اداکارہ اپنے سوشل میڈیا فا لورز کی تعداد زیادہ ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار پر جھوٹا ہراسانی کا الزام لگا دیتی ہیں۔
اسی ضمن میں شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ لاپتا ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر میں سخت پریشان ہوں جس میں اداکارہ دکاندار پر جھوٹا الزام لگا کر اسے دھمکا رہی ہیں، ہراسانی ایک سچائی ہے اور یہ انتہائی دردناک بھی ہے جو آپ کو برباد کردیتی ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی اور کہا کہ یہ انتہائی ناگوار ہے، اس کہانی کو آگے بڑھانا غیر ذمہ دارانہ اور پریشانی کا سبب ہوگا۔اداکار عدنان ملک نے اسے مایوس کن قرار دیا جب کہ اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ یہ سین بہت سے زاویوں سے غلط ہے، یہ دکھانا بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر خاتون نے سب سے بڑے منہ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جیت لیا