ورزش کی شو قین افغان خواتین کو خو شخبری مل گئی

Jul 31, 2021 | 18:45:PM
ورزش کی شو قین افغان خواتین کو خو شخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں خواتین کے لیے جم کھل گیا، خواتین پرجوش انداز میں وہاں اپنی فٹنس و صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کے لیے آتی ہیں، تاہم جم کی مالک طالبان کی پیش قدمی کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ جم قندھار میں بنایا گیا ، جہاں صرف خواتین آتی ہیں جبکہ یہاں ٹرینر بھی خواتین ہی ہیں۔ اس جم میں کام کرنے والی ایک خاتون ٹرینر کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں کام کرکے کافی خوشی ہوتی ہے، وہ یہاں ورزش میں دیگر خواتین کی مدد کرتی ہیں اور خود بھی یہاں ورزش کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہاں سے ٹریننگ کی مد میں جو کچھ بھی کماتی ہیں اس سے ان کا گھر چلتا ہے۔ 

جم اونر کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تذبذب کا شکار ہیں، ہوسکتا ہے کہ خواتین کے کام کرنے اور ان جیسی خواتین کے کاروبار کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:شرمیلا فا ر و قی کی اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامہ سین پر تنقید