(ما نیٹرنگ ڈیسک)ذہنی صحت پر توجہ دلانے کیلئےقو می کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فریال وقار نے کہا ہے کہ ’میں اوکے نہیں‘ کہنےکی ہمت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں ہے، ہم تنقید میں جلد بازی کرتے ہیں، لیکن کتنے لوگ تعریف اور سپورٹ کرتےہیں؟ کتنےلوگ ہیں جو خاموشی میں تکلیف برداشت کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل میں 12 ماہ کےدوران اضافہ ہوا ہے، ذہنی صحت کےباعث ڈپریشن سے خودکشی تک کی نوبت آرہی ہے، ذہنی صحت کےباعث سب سےشفقت کےساتھ پیش آئیں۔
ڈاکٹر فریال وقار نے مزید کہا کہ ہم مشکل وقت سےگزر رہے ہیں، اپنے قریبی افرادسےپوچھیں کیاوہ اوکےہیں؟
I have seen a surge in mental health illnesses from depression 2 suicide over the last year.Both young and old. It breaks my heart. These are really tough times, let’s try 2 be kind, supportive & call on loved ones 2 check on them. It’s ok 2 ask 4 help. #MentalHealthMatters pic.twitter.com/Dv8TIm0wOG
یہ بھی پڑھیں:ہرشل گبز کے پی ایل میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے