(ما نیٹرنگ ڈیسک) آل راؤنڈر حماد اعظم پا کستان میں نظرا ندا ز کیے جا نے پر اپنے مستقبل سے ما یو س ہو گئے اور نیشنل ٹیم کی سلیکشن میں نظر انداز کرنے پر ناراض ہو کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کا ایک رپو رٹ میں کہنا ہے کہ حما د اعظم امریکا میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ حتمی معاہدے کے بعد مستقل طور پر پاکستان چھوڑ دیں گے۔
یا د رہے کہ آل راؤنڈر حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اسی طرح ایک اور کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے۔سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’میں اوکے نہیں‘ کہنےکی ہمت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے۔۔ڈاکٹر فر یا ل وقا ر