نیٹو کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افغانیوں کا پہلا گروہ امریکا پہنچ گیا

Jul 31, 2021 | 19:19:PM

(24 نیوز)الجزیرہ کے مطابق افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگریشن ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ اس پہلے گروپ میں 221لوگوں کو افغانستان سے نکال کر امریکہ پہنچایا گیا جو امریکی و نیٹو افواج کے ساتھ بطور مترجم کام کرتے رہے۔ 
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مزید 700سے زائد افغان شہریوں کو خصوصی امیگریشن ویزے جاری کرنے کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران انہیں بھی بھی افغانستان سے نکال کر امریکہ پہنچا دیا جائے گا۔
 ان کے علاوہ بھی سینکڑوں شہریوں کی خصوصی امیگرینٹ ویزوں کی درخواستوں پر جانچ کا کام جاری ہے۔ ان لوگوں کو ان کے خاندانوں سمیت کسی تیسرے ملک منتقل کیا جائے گا اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد وہاں سے امریکہ لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدام

مزیدخبریں