2000 میں پیدا ہونے والے شیر کو دنیا کا سب سے طویل العمر قرا ر دے دیا گیا

Jul 31, 2021 | 20:40:PM
2000 میں پیدا ہونے والے شیر کو دنیا کا سب سے طویل العمر قرا ر دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری  ٹیکساس کی نگہداشت میں موجود بنگالی نامی شیر کو دنیا کا طویل العمر شیر قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے، اور ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شیر سال 2000 میں پیدا ہوا تھا، جبکہ اس نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت کرہ ارض پر موجود دنیا کا سب سے بوڑھا شیر ہے۔ 

جا نوروؒں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  شیروں کی جنگلوں میں اوسط زندگی 12 سال کی ہوتی ہے جبکہ یہ نگہداشت میں 15 سے لے کر 20 سال تک زندگی گزار سکتے ہیں۔ بنگالی اپنی حد عمر سے بھی 5 سال زائد زندگی جی چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اد ا کا ر فر حا ن اختر کا اہلخانہ پر تنقید کر نے وا لوں کو کرا را جوا ب