پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا نئے داخلوں کے حوالے سے اہم اقدام

Jul 31, 2021 | 20:55:PM

(24 نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت، پیف کے پارٹنر سکولوں میں مزید سوا ایک لاکھ بچے داخل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت دے دی گئی ہے، پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے داخلوں کی اجازت دی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں ایک لاکھ 25 ہزار نئے طلبا داخل کرنے کا اہداف دیا گیا ہے، پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی سے 10 اگست تک داخلے کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس ضمن میں پیف حکام نے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔پارٹنر سکولوں میں پہلی جماعت تا پرائمری تک طلبا کے داخلے ہوں گے۔ پیف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سے طلبا کے داخل ہونے کی تصدیق 9 اگست سے شروع کرے گا۔
 یاد رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلبا میں سے 25 فیصد طلبا کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کیاگیا، طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں لیاگیا،نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی اوردوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبا کا تحریری امتحان لیاگیا۔
پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلبا کے لئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا گیاتھا،سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹو کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افغانیوں کا پہلا گروہ امریکا پہنچ گیا

مزیدخبریں