سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ کی ناکامی ہے: گورنر عمران اسماعیل 

Jul 31, 2021 | 21:54:PM

(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا اور ساتھ ہی تنقید کے تیر بھی برسادیئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے پیشکش کی کہ وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں وہ جیسی مدد چاہیں گے ہم حاضر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی ناکامی ہے۔عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ایسے ہی اٹھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ صوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بلاکر بات کریں ہم پر بھروسہ کریں ہم ساتھ دینے کو تیار ہیں، ہم ایک مہذب قوم ہیں آپ ایسے کیسے فوری مارکیٹیں بند کرسکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم مکمل کرفیو کی طرح کے لاک ڈاو¿ن کے خلاف ہیں، یہ بھارتی ویرینٹ ہے اسے ڈیلٹا کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: مسافر وین میں آتشزدگی، بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

مزیدخبریں