شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف فساد نہ پھیلائیں۔۔پلو شہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں لگے لاک ڈاؤن پر وفاقی وزرا کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی صحت کا تحفظ کر رہی ہے۔
پلوشہ خا ن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں اور اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں۔ شیخ رشید کی نالائقی کی وجہ سے اسلام آباد غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ۔۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا