(24 نیوز)آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مشاورت اور جوڑ توڑ جاری ہے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں زیادہ نشستیں لینے کے بعد تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی عہدوں کیلئے مشاورت ہوگی ، پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جاے گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزرات عظمیٰ کے عہدے کیلئے مشاورت جاری ہے،وزارت عظمیٰ کیلئے خواجہ فاروق ، سردار تنویر الیاس،ا ظہر صادق اور بیرسٹر سلطان کے درمیان مقابلہ ہے، بیرسٹر سلطان نے صدر ریاست کے عہدہ پر فائز ہونے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا ،بیرسٹر سلطان نے اپنے قریبی عزیز چودھری ارشد کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز پیش کردی ،ان کاکہناہے کہ چودھری ارشد کو وزارت عظمی دی جاے تو بحیثیت رکن اسمبلی کام کروں گا ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ انصر ابدالی ، قیوم نیازی ، عبد الماجد بھی اہم عہدوں کیلئے زیر غورہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ کی ناکامی ہے: گورنر عمران اسماعیل