سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق جاوید میانداد کی ہمشیرہ کافی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔فیصل اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’’بھاری دل کے ساتھ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کینسر اور عارضہ قلب کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد میری والدہ اور جاوید میانداد کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔
With heavy heart i want to inform that after a long battle with cancer and heart my mother and sister of Javed miandad has sadly passed away إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ please remember her in your Dua???????????????????? Namaz e janaza is tonight at my mother house ???????? https://t.co/ysGWOkZrrL
— Faisal Iqbal????????????فیصل اقبال (@FaisalIqbalCric) July 31, 2021
انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔فیصل اقبال کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی حکام اور کرکٹرز ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف فساد نہ پھیلائیں۔۔پلو شہ خان