پوپ فرانسس کاعہدہ چھوڑنےکا اعلان

Jul 31, 2022 | 11:32:AM

(ویب ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عمر اور صحت کے مسائل کیوجہ سے عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا سے واپسی پر 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ توانائی محفوظ رکھناچاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمرکی وجہ سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوچ لیا ہے،پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، پوپ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں