پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، فوجی طبی امداد فراہم کرنے اور مواصلاتی ڈھانچے کو کھولنے کے علاوہ ریسکیو، امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، پاک فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں پانی کی نکاسی اور متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا گیا،کوئٹہ،تربت اورلسبیلہ میں کئی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، پاک فوج کی رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی کی داستان رقم کر دی ہے، 127 افراد جاں بحق جبکہ صوبے میں 7 ڈیم ٹوٹ چکے ۔