حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، اب وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ۔ حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے،معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔
عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہی دےسکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہیIMF کا بیل آوٹ پیکج آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
چین،دبئی،قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہیIMFکا بیل آوٹ آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔مولانافضل الرحمن کا اور TTPکا فاٹامرجر پر ایک ہی موقف ہے۔سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔