حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے:شیخ رشید

Jul 31, 2022 | 12:34:PM

(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، اب وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ۔ حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے،معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ ‏چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہیIMF  کا بیل آوٹ پیکج آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی موقف ہے۔ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔
 

مزیدخبریں