بالی ووڈ سے بڑی خبر :امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کا فلمی کر ئیر روکنے کی کوشش کیسے کی ؟

Jul 31, 2022 | 13:21:PM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ خان جن کے  مداح  آج دنیا بھر  میں موجود ہیں ، ایک وقت ایسا بھی آ یا تھا جب انہوں نے فلمی دنیا میں اپنا کر یئر بنانے کا ارادہ بلکل ترک کر دیا تھا۔ انھوں نے ایسا قدم  لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے کہنے پر اٹھایا تھا۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ کیسے امیتابھ بچن نے ان کا فلمی کر یئر شروع نا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے شاہ رخ کو نصیحت کی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان اس قدر خوفزدہ ہوگئے تھے کہ انہوں نے اسٹار بننے کا ارادہ ہی ترک کرنے کا سوچ لیا تھا۔شاہ رخ خان نے اس بات کا تذکرہ 2017 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اور امیت جی ایک شو سے پہلے بیک اسٹیج پر بیٹھے گفتگو کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے اسٹار ہیں، وہ کچھ بھی کریں گے، ہمیشہ ہی غلط ہوں گے۔

انہوں نے شاہ رخ کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ عاجزی کا مظاہرہ کریں، کوئی بھی ردعمل نہ دیں، چاہے کوئی آپ کو مکا ہی کیوں نہ مار دے۔

شاہ رخ نے امیتابھ بچن سے ہوئی بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ اب جب آپ بڑے اسٹار بن گئے ہیں، پہلی چیز یہ ہے کہ جب کبھی غلطی ہوجائے تو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لینا۔شاہ رخ کے مطابق  اس وقت میں جوان تھا، میں نے امیت جی کو مخاطب کرکے استفسار کیا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی نہ ہو تو؟ اس پر لیجنڈ اداکار نے کہا کہ ’وہی تو کہہ رہا ہوں، معافی مانگ لینا، جہاں بھی جانا جھک کر بات کرنا‘۔

امیتابھ بچن نے مجھ سے سوال کیا کہ اگر کوئی تم سے بدتمیزی کرے، تمہیں مکا مارے، تم جواباً اُسے مکا مارو گے تو پتا ہے کیا ہوگا؟ میں نے کہا کیا ہوگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ’کہا جائے گا کہ تم نشے میں تھے، پیسہ تمہارے سر چڑھ گیا ہے، تم کرپٹ اور غیر قانونی قسم کے آدمی ہو‘۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جب گفتگو کو سمجھا تو میں اسٹار بننے سے ڈر گیا، اگر واقعی یہ سب میرے ساتھ ہوجائے گا تو میں کیا کرسکوں گا؟ کچھ بھی نہیں کرسکوں گا؟ اور  پھر میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا۔

یا د رہے کہامیتابھ بچن اور شاہ رخ خان، بالی وڈ کے وہ دو بڑے نام ہیں جن کے بارے میں شاید ہی کوئی منفی بات کرتا ہو، دونوں اداکاروں نے انڈسٹری کو ان گنت یادگار فلمیں دیں، جن میں محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم، ویر زارا، کبھی الوداع نہ کہنا اور پہیلی شامل ہیں۔

مزیدخبریں