جوڈیشل کمیشن کی اندرونی کہانی ، کس نے کیا کہا؟ اٹارنی جنرل بھی بول پڑے

Jul 31, 2022 | 13:23:PM

(24نیوز)ججر تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کااجلاس ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے 28 جولائی کے اجلاس سے متعلق وضاحت دیدی۔

 اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میڈیا میں میرے بارے میں غلط خبریں چلائی گئیں،28 جولائی کے اجلاس میں میرا موقف واضح تھا،میں نے ججز تقرری کے قانون میں ترمیم کے بعد ججز لگانے کی تجویز دی،میں نے تجویز دی کہ ججز تقرری میرٹ پر کی جائے،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بحث مباحثہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ہونا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ لانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مزید کہنا تھا کہ ،چیف جسٹس کا جسٹس قاضی فائز عیسی کی گفتگو کے دوران اجلاس ختم کرنا غیر معمولی تھا، میری رائے کے مطابق رولز میں ترمیم تک نئی تقرریاں مسترد یا منظور نہ کی جائیں،میں نے جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم تک اجلاس موخر کرنے کی رائے دی،جس طریقے سے اجلاس ختم کیا گیا اس تند خوئی میں دوبارہ اجلاس نہ بلایا جائے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تمام ارکان کی رائے لینی چاہیے،جاگیردارانہ سوچ ختم کی جائے،ذاتی رائے کو دیگر ارکان کی رائے سے بڑھ کر نہیں سمجھنا چاہیے،قابل اور اہل لوگوں کو سپریم کورٹ کا جج لگانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نےبڑااعلان کردیا

مزیدخبریں