عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا,پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے :وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالولے چھوٹے دکانداروں کوٹیکس معاف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو سالانہ 36 ہزار روپے ٹیکس دیں آپ کو نہ کوئی نوٹس آئے گا جو سالانہ ٹیکس دیتا ہے اگر اس کو کوئی نوٹس آئے گا تو میں ذمہ دار ہوں، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، تحریک انصاف کہتی تھی قرضہ کم کرنے آئے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا۔
اسلام آباد میں مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جون میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں جس کی جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لئے رواں ماہ زیادہ دباؤ تھا۔ اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بینک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا۔ جولائی میں درآمدات بہت کم ہے اور اگست سے یہ دباؤ ختم ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ گاڑیاں، موبائل فون اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر پابندی نہیں ہٹائی گئی اور ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جس کے بعد اب ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 3 ماہ میں ہم نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ روپے کی قدر گرے بلکہ یہ سب عمران خان کی حکومت کے اثرات ہیں، موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے اور اب ہم پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔ اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی اندرونی کہانی ، کس نے کیا کہا؟ اٹارنی جنرل بھی بول پڑے
وزیر خزانہ نے کہا کہ 20 فیصد گیس چوری ہوتی تھی یا ہوا میں اڑ گئی کسی کو پتا ہی نہیں چلا،بل میں زیادہ فیول ایڈجسمنٹ اپریل کے ہیں وہ میرا قصور نہیں ہے۔ گیس میں سرکلر ڈیٹ نہیں ہوتا تھا وہ بھی عمران خان چھوڑ کر گئے اور جو حال آپ نے پاکستان کا کیا وہی آپ پی ایس او کے ساتھ بھی کر گئے۔