عوام کیلئے بری خبر،چینی،گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ

Jul 31, 2022 | 14:51:PM

(ویب ڈیسک)پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکا نہ جا سکا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، کھانے پینے کی اشیاء بھی دسترس سے باہر ہونے لگیں۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دال چنا کے نرخ 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے فی کلو ہوگئے ہیں، دال ماش کی قیمت بڑھ کر 270 فی کلو ہوگئی ہے، دال مسور 220 سے بڑھ کر 280 روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے،  شہر میں 5 کلو گرام چینی کے نرخ 430 روپے جبکہ فی کلو گھی 450 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی اندرونی کہانی ، کس نے کیا کہا؟ اٹارنی جنرل بھی بول پڑے 

مزیدخبریں