بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو بڑا جھٹکا

Jul 31, 2022 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  کن کشن کا شکار  ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جگہ ایمن انور کو  12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔  بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، طوبیٰ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھیں  تاہم ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے لیکن  ڈاکٹرز مزید 5 روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیں گے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔