سیاسی ماحول گرم ،تحریک انصاف کاایک اور بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔
علاوہ ازیں تحریکِ انصاف کے 11 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعدسیاسی ماحول گرم ہو گیا، مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سےضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بری خبر،چینی،گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ