(ویب ڈیسک)طلبا کی پھر موجیں لگ گئیں،صوبائی حکومت کی جانب سے مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں، چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھایا گیا ہے،یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے،اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں،مون سون کے پیش نظر طلبا کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم ،تحریک انصاف کاایک اور بڑا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے،رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔