(ویب ڈیسک )تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب جیتنے والی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے ہی الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پاس کروادی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی ۔قرارداد حکومتی رکن سید علی عباس نے پیش کی۔جسے اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لی ۔
قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کے متعلق پہلا بڑا بیان سامنے آ گیا
دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے اختیارات کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکرٹری قانون کو دئیے گئے اختیارات کی واپسی کا بل پیش کیا گیا۔راجہ بشارت کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اختیارات سیکرٹری قانون سے واپس لینے کا بل پیش کیا گیا۔بل کو کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اختیارات واپس اسمبلی سیکریٹریٹ کو سونپ دئیے گئے۔