ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے واثق قیوم عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. اجلاس میں سیکرٹری قانون کو دئیے گئے اسمبلی کے اختیارات اسمبلی سیکریٹریٹ کو واپس دینے کا بل اور الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی قرار داد بھی منظور کر لی گئی.
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ۔اپوزیشن کی جانب سے کوئی ممبر اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی سے حلف لیا۔واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
????واثق قیوم عباسی????
— Rana Yasif (@ranayasif) July 31, 2022
تحریک انصاف کی خواتین ممبرز پنجاب اسمبلی کیطرف سے آج ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے تحریک انصاف کے رکن واثق قیوم عباسی کا پنجاب اسمبلی پہنچنے پر استقبال. pic.twitter.com/DSGXxIYuoS
دوسری جانب سابقہ حکومت کے سیکرٹری قانون کو اسمبلی کو دئیے جانے والے اختیارات کا واپس اسمبلی سیکریٹریٹ کو دئیے جانے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ایوان میں الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ کے مطالبے کی جمع کرائی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
بعدازاں اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین محمد شفیع نے اجلاس 15 اگست بروز پیر دن ایک بجے تک ملتوی کردیا۔