عوام کے لیے بُری خبر :پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Jul 31, 2022 | 17:21:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عوام کیلئے بری خبر، پٹرول کی قیمت میں 23 روپے اضافہ؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لٹر تک کے اضافے کیا جا سکتا ہے۔ لیوی بڑھانے کی صورت میں یہ اضافہ 23 روپے تک پہنچ سکتا ہے، حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔ قیمتوں میں 17روپے فی لٹر تک کے اضافے  کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔اضافے کا تخمینہ پٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

 پیٹرول پر 5 روپے فی لٹر لیوی بڑھائی گئی تو اضافہ 15 روپے جبکہ ڈیزل پر لیوی لگانے کی صورت میں 23 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی جبکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اعلان آج ہوگا جبکہ رات بارہ بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔