تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے ،حکومت چھوڑدیں، شوکت ترین کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکمرانوں سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 38 فیصد مہنگائی، تمام تکلیف کے باوجود آئی ایم ایف آپ کو ڈو مور کہہ رہا ہے،آپ کو اپنے ملک کے اثاثے گراں قیمت پر فروخت کرنے کا کہا جارہا ہے ،تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے ہیں ،حکومت چھوڑدیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شوکت ترین نے کہاکہ مفتاح میاں، جولائی ابھی ختم نہیں ہوا ہے، آپ نے ایک کارنامے کے طور پر 5 بلین ڈالر درآمدات کم کرنے کا اعلان کیا،اگر ایسا ہے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہئے تھا،روپیہ تو گراوٹ کا شکار ہے ، وجہ یہ ہے کہ آپ نے تمام بڑی درآمدات روک دی ہیں۔
سابق وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ بینک ایل سیزنہیں کھول رہے ، ڈالر نہیں دے رہے ہیں،جون کی طرح جولائی میں بھی تیل کی کوئی بڑی درآمدات نہیں تھیں،تیل کی مجموعی درآمدات7.9 بلین ڈالر کی تھیں ،شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ فیکٹریز بند ہو رہی ہیں، برآمدات کم ہو رہی ہیں،38 فیصد مہنگائی، تمام تکلیف کے باوجود آئی ایم ایف آپ کو ڈو مور کہہ رہا ہے،آپ کو اپنے ملک کے اثاثے گراں قیمت پر فروخت کرنے کا کہا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے ہیں ،حکومت چھوڑدیں۔
There were no major oil imports in July as you did so in June (total imports of$7.9bn). Factories are closing, exports are tanking. Despite all this pain with inflation at 38% IMF wants you to do more and sell your family silver at throw prices.Admit that you have failed and QUIT
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) July 31, 2022
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا,پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے :وزیر خزانہ