برطانوی اخبار کی نئی رپورٹ ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی اخبارکی تہلکہ خیز رپورٹ نے شاہی خاندان کونئی مشکل میں ڈال دیا،سنڈے ٹائمز نےدعویٰ کیا ہے کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے2013 میں اسامہ بن لادن کے بھائیوں سے10لاکھ پاونڈ وصول کئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کلیرنس ہاو¿س نے پرنس آف ویلز کی جانب سے اپنے خیراتی ادارے کیلئے رقم وصول کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنڈے ٹائمزکی رپورٹ میں درج متعدد نکات سے اختلاف کرتے ہیں۔10 لاکھ پاو¿نڈ وصول کرنیکا فیصلہ ٹرسٹیز نے مکمل اورضروری جانچ پڑتال کے بعدکیاتھا۔
سنڈے ٹائمزنے اپنی تہلکہ خیزرپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ چارلس کے خیراتی ادارے نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے2 سال بعد اس کے سوتیلے بھائیوں بکر اور شفیق بن لادن سے بھاری مالی امداد قبول کی،اس سلسلے میں پرنس آف ویلز نے سعودی عرب کے مالدار”بن لادن خاندان“ کے سربراہ بکربن لادن سے30 اکتوبر2013 کو اپنی رہائش گاہ کلیرنس ہاو¿س میں نجی ملاقات بھی کی تھی۔
بھاری عطیات کے حصول کیلئے شہزادہ چارلس نے ذاتی طور پرکرداراداکیا جبکہ مشیروں کے اعتراض کے باوجود انہوں نے نہ صرف یہ امداد قبول کی بلکہ مشوروں کے برعکس رقم واپس کرنےکی درخواست کو بھی شرفِ قبولیت نہیں بخشا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کاعہدہ چھوڑنےکا اعلان