حکومت گرانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ ،تین ارکان کروڑوں روپے سمیت گرفتار
(ویب ڈیسک)پاکستان کی طرح بھارت میں حکومتیں گرانے کیلئے جوڑ توڑ شروع ہوگیا۔بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی کانگریس اتحادی حکومت کے 3 ارکان کو کروڑوں روپوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کی گاڑی سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے جس پر ارکان اسمبلی عرفان انصاری، راجیش کشپ اور نمن بکسال کو گرفتار کرکے کیس سی آئی ڈی کے حوالے کردیاگیا۔کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی یہ رقوم بھارتیہ جنتا پارٹی نے جھاڑکھنڈ میں اتحادی حکومت کو گرانے کے لیے دی ۔
کانگریس کے ترجمان کے مطابق بی جے پی نے حکومت گرانے کے لیے ارکان کو دس دس کروڑ روپے کی پیشکش کی۔بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقوم جھاڑ کھنڈ میں اتحادی حکومت کی کرپشن کے ثبوت ہیں جنھوں نے ریاست میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی اخبار کی نئی رپورٹ ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا
بھارت میں3 ارکان اسمبلی کروڑوں روپے سمیت گرفتار
Jul 31, 2022 | 19:58:PM