پی ایس او کو ادائیگیوں کے لیے فنڈز جاری کرنےکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ریگولیٹ کرنے کے لیے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میںپی ایس او کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی،سابقہ حکومت کے دور میں پی ایس او کے ذمہ یہ رقم واجب الادا تھی،پیٹرولیم ڈویژن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے اوسط ایکسچینج ریٹ طے کرنے کی ہدایت کی گئی،پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ریگولیٹ کرنے کے لیے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے بُری خبر :پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ