مریم نوازکی مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں، شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔
مفتاح بھائی @MiftahIsmail بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کو مکمل طور پر مطمئن کرنے کا حل نکالیں گے، انشا اللہ۔
Just spoke to @MiftahIsmail who assured me that he will sit with the traders tomorrow & find a solution to their complete satisfaction Insha’Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 31, 2022
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم 3 ٹی ٹیز وصول کیں،شہباز گل کا الزام