(مانیٹرنگ ڈیسک)ہری پور میں معمولی تکرار پر پڑوسی نے گھرمیں گھس کر پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ہری پور میں سینٹرل جیل ایریا میں پڑوسی نے چھری سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر کو قتل کر دیا۔ملزم کے حملے میں خاتون کونسلر کا بیٹا بھی شدید زخمی ہوا۔پولیس نے کہا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیاجو نشہ آور ادویات کا عادی بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول سستا کردیا