عرب ممالک نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(ویب ڈیسک )معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان کو سنبھالا دینے کیلئے دوست ممالک نے اہم فیصلہ کیا ہے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 24 ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ،چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں پر بھاری سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواد العسیری نےاپنے ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ تین عرب ممالک سعودی عرب ، قطر اور عرب امارات مل کر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ”پاکستان ساورن فنڈ” قائم کیا جائے گا جو بیوکریٹک، ریگولیٹری کی تمام رکاوٹوں سے استثنی ہو گا ، سات ریاستوں کی جانب سے 8 ارب ڈالر کے اثاثے اس فنڈ میں جمع کیے جارہے ہیں،علی عواد العسیری نے دعوی کیا ہے کہ 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالرتک پہنچ جائے گی۔