دریائے سندھ میں 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب کر جاں بحق

Jul 31, 2023 | 09:18:AM

(ویب ڈیسک ) اٹک میں خورہ خیل کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب  کر جاں بحق، لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق  صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں خورہ خیل کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق  غوطہ خور ٹیم نے گزشتہ روز تین گھنٹوں تک  ریسکیو آپریشن کیا لیکن کامیابی نہ مل سکی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن روک دیا گیا جو آج صبح پھر سے شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 18، 20 اور 22 سال جبکہ لڑکے کی عمر 15 سال ہے،اس سے قبل ہفتے کو بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے تھے،تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی تھے جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے،ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا تھا۔ 

 

مزیدخبریں