دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیرآب ، بستیوں میں پانی داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک)دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں، دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا، جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کا معاملہ،شہری نے بڑا قدم اٹھا لیا