چینی نائب وزیر اعظم آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاکستان دورے پر آے چینی نائب وزیر اعظم آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم آج گیارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں گے، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کے ہمراہ ان کا استقبال کرینگے ،چینی نائب وزیر اعظم اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین ون آن ون ملاقات ہوگی ،چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود لیول کی ملاقاتیں بھی طے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلقہ ایم او یوز پر دستخط بھی وزیر اعظم ہاؤس میں ہوں گے۔
مہمان نائب چینی وزیر اعظم اور وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا، چینی نائب وزیر اعظم آج ایوان صدر بھی جائینگے ،ایوان صدر میں ان کو پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جاے گا ،چینی نائب وزیر اعظم آج سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے تحت کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔