ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف علامتی ہڑتال,کراچی میں دکانیں کھلی رہیں

Jul 31, 2023 | 10:32:AM

( بسیم افتخار)ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف ایل پی جی انڈسٹری ایسوی ایشن کی 4گھنٹوں کی علامتی ہڑتال کااثرکراچی میں نہ ہوسکا۔

دکاندارایل پی جی انڈسٹری ڈسٹری بیوشن کی ہڑتال سے لاعلم نکلے،ایل پی جی کی دکانیں معمول کے مطابق کھل گئیں اورگیس کی فروخت معمول کے مطابق جاری ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک دن دکان بندرکھتے ہیں تو5سے10ہزارکانقصان ہوتاہے،ہمیں مہنگی گیس ملتی ہے،فی کلوایل پی جی 240روپے کی فروخت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کےخلاف آج ملک بھر میں علامتی ہڑتال کا اعلان کیاتھا،ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن نےآج تمام ایل پی جی کی دکانیں صبح 8 سے دن 12 بجے تک بند رہنے کاکہاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کا معاملہ،شہری نے بڑا قدم اٹھا لیا

 ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا۔

مزیدخبریں