(کفایت علی شاہ)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کو پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی،پاکستان تحریک انصاف سے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور دیگر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔ جن میں محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کے علاوہ ضیاء اللہ بنگش، شوکت علی، احتشام جاوید اکبر، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، ظہور شاکر، ولسن وزیر، سید محمد اشتیاق، سید اقبال میاں، سید غازی غزان جمال، شیر اکبر خان، شاہ فیصل خان، صالح محمد، مفتی عبید اللہ خان، ندیم خیال خان، محمد دیدار، محب اللہ خان، ابراہیم خٹک، احمد حسین شاہ شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔