(24نیوز) کہیں بادل تو کہیں دھوپ کی تپش،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خان پور 28، بہاولنگر اور ملتان 4، نارووال 3،چکوال2، کوٹ ادو2، جیکب آباد 25، لاڑکانہ 2، بنوں 14، پاراچنار، کالام 3،میر کھانی 2،دروش ، بابو سر 18،استور 8، بگروٹ 2،بونجی ایک جیوانی 5 اور بار کھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے،اگست کے پہلے ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست میں لاہور، راولپنڈی، مری، ساہیوال اور سیالکوٹ سمیت مختلف بالائی شہروں میں بارشوں کا امکان ہے،حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم 84 فیصد اور تربیلا ڈیم 85 فیصد تک بھر چکا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر سیلاب کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کا معاملہ،شہری نے بڑا قدم اٹھا لیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں آلودگی تاحال برقرار،پاکستان کو آلودہ شہروں میں کراچی 7ویں نمبر پر ہے،دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 13ویں نمبر پر ہے۔
لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک ہے،شہر کا درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح151ریکارڈکی گئی،شاہدرہ169،مال روڈپرفضائی آلودگی کی شرح153ریکارڈ جبکہ جوہرٹاؤن149،یوایس قونصلیٹ میں شرح132ریکارڈ کی گئی۔