عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت پھر ملتوی 

Jul 31, 2023 | 12:51:PM

(فرزانہ صدیق)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

 چیئرمین پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالرکا ریٹ گر گیا

عدالت نے ملزموں کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں