بڑا کمال کر دکھایا،قطر میں پتلی تار پر چلنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سلیک لائننگ میں تین بار چیمپئن رہنے والے جان روز نے قطر میں کچھ حیرت انگیز کر کے سب کو حیران کر دیا۔
جان روز نےدنیا کی سب سے طویل ایل ای ڈی سلیک لائن پر چل کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا، یہ کار نامہ انہوں نے دوحہ میں مشہور دوحہ ٹاور میں کر کے دکھایا ، سلیک لائن بہت پتلی تھی، صرف 2.5 سینٹی میٹر چوڑی اور زمین سے اونچی جبکہ 150 میٹر سے زیادہ پھیلی ہوئی تھی۔
بہت سے لوگ مہارت کے اس ناقابل یقین شو کو دیکھنے آئے، جان روز نے متاثر کن کنٹرول اور مہارت کے ساتھ تنگ سلیک لائن پر بے خوف ہو کر چل کر دکھایا ، سلیک لائن کا راستہ ایل ای ڈی لائٹس سے روشن تھا، جو اسے قطر کے خوبصورت شہر کے پس منظر میں اور بھی دلکش بنا دیتا ہے۔
جان روز کا یہ کارنامہ قابل ذکر اور بہت متاثر کن ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عزم اور محنت سے لوگ غیر معمولی کام بھی کر سکتے ہیں، یہ ریکارڈ توڑنے والا ایونٹ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنے خوابوں کا تعاقب کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں جیسا کہ روز نے سلیک لائننگ میں کیا ۔