ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیت لیا

Jul 31, 2023 | 17:18:PM

(24نیوز) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں ارول آل کلب کو 1-2 گول سے شکست سے دوچار کردیا۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ میں دوسرے میچ میں قومی ٹیم کا مقابلہ ارول آل کلب سے تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بنانے والے حمزہ خان پر حکومت مہربان ، بڑا فیصلہ کر لیا

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا میچ فریگ اوسلو کیخلاف جیتا تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے 1-11 سے ناکامی سے دو چار کیا تھا۔

مزیدخبریں