(24 نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسپیم کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچر پیش کیا ہے جو صارفین کو نامعلوم نمبر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر خبردار کرے گا۔
نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جو واٹس ایپ کے 2.23.16.6 ورژن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی غیرمطلوب پیغامات کو رپورٹ یا بلاک کرنے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے لیکن ان آپشنز کے چیٹ باڈی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے عموماً ان پر نظر نہیں جاتی۔
یہ بھی پڑھیے: میٹا کی نئی سوشل میڈیا ایپ ’تھریڈز کو جھٹکا،صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی
تاہم، میٹا کی جانب سے ایک اوور لے اسکرین پر کام کیا جارہا ہے جو کسی بھی نامعلوم نمبر سے میسج موصول ہونے والے واضح ہوجایا کرے گی۔ یہ سیفٹی ٹول اسکرین پہلے سے موجود دو آپشن یعنی بلاک یا رپورٹ کو پیش کرتی ہے لیکن یہ اپ گریڈ انتباہ کو صارفین کی چیٹ ونڈو کے اوپر مزید واضح کر دے گی۔
سیفٹی ٹولز ونڈو یہ بھی بتائی گی کہ ان نمبروں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ ان طریقوں میں فون میں موجود ملک کے کوڈ کی تصدیق کی اور اس نمبر سے جڑی تصویر اور نام کی تصدیق کی تجویز شامل ہے۔