(24 نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے وزرا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کردی۔
سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، وزیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ اورصوبائی وزیر حاجی طور اتمنخیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردیدکردی، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرنے سے متعلق تردید کرتے ہیں،آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینگے،ہم بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے اوررہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم گرفتاری