مولانا فضل الرحمان سے سعودی سفیر کی ملاقات، باجوڑ دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت

Jul 31, 2023 | 18:53:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی (ف)ورکرز کنونشن دھماکا،شہداء کی تعداد54 ہوگئی

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ایرانی سفیر نےباجوڑ دھماکے پر مولانا فضل الرحمٰن سے اظہار تعزیت کی  اور باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے میں دہشگردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کا اہم کردار ہے اور پاکستان کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام اہم مقام رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 30 اگست کو باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں اب تک 54 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں