عالمی بینک نے موجودہ ایم ڈی پیپرا کی توسیع کو اہم قرار دیددیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)عالمی بینک نےموجودہ ایم ڈی پیپراکی توسیع کو اہم قرار دیدیتے ہوئے مقبول احمد گوندل کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے کابینہ ڈویژن کی سمری منظور کرلی ،ایم ڈی پیپراسے متعلق عالمی بینک کی درخواست کو سمری کا حصہ بنایا گیا تھا ۔
عالمی بینک نےموجودہ ایم ڈی پیپراکو پروگرام پر عمل درآمد کیلئے اہم قرار دیدی اور ایم ڈی پیپرا سے کام جاری رکھوانے کی درخواست کردی۔
عالمی بینک نے درخواست کی کہ موجودہ ایم ڈی کو31 اکتوبر2023تک کام جاری رکھنے دیا جائے ،پاکستان عالمی بینک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی پروگرام میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیت لیا
ذرائع کے مطابق پیپراعالمی بینک کے پروگرام کے تحت ای پروکیورمنٹ میں شامل ہے اورکنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمدکی بطورایم ڈی پیپرادوسری بارتوسیع کی گئی ہے۔