مونس الہیٰ پر لیگی امیدوار پر فائرنگ اور دھمکی کا مقدمہ درج

Jul 31, 2023 | 19:03:PM
مونس الہیٰ پر لیگی امیدوار پر فائرنگ اور دھمکی کا مقدمہ درج
کیپشن: مونس الہیٰ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چوہدری مونس الہیٰ کے مدمقابل ایم پی اے کے امیدوار کی درخواست پر مونس الہیٰ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی پی 32 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری افگن فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: اہم پی ٹی آئی رہنما کا بھائی گرفتار،وجہ کیا بنی ؟جانیے

   ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ مونس الہیٰ کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی رنجش پر فون پر دھمکیاں دی جاتی رہیں، مونس الہیٰ کے ایماء و مشورے پر ملزمان نے میرے بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی، ملزمان کرپٹ مافیا ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے، مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے۔