ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Jul 31, 2023 | 19:26:PM

(24 نیوز)ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر  کی قیمتوں میں اضافہ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر  کی قدر 19 پیسے مزید بڑھ گئی ،جس کے بعد ڈالر 286.45 روپے سے بڑھ کر 286.64روپے پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286 روپے تک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب کے باعث روپے پر پریشر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کی سطح پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 321 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 375 روپےکا ہوگیا ،اماراتی درہم 81 روپے پر مستحکم رہا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 77.50 روپے ریٹ برقراررہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی

مزیدخبریں